چودھری مونس الہٰی کی جائیدادیں منجمد ہونے کا حکم نامہ جاری

ویب ڈیسک: مونس الہٰی کیخلاف مقدمے کی سماعت کا تحریری حکم نامہ سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے جاری کر دیا۔ حکم نامے میں مونس الہٰی کی جائیدادیں منجمد کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ٹرانسفر کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔
عدالت کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ مونس الہٰی کی نیو گارڈن ٹاؤن میں چار کینال رقبہ، ایم ای کیپیٹل کمپنی اور ٹیوٹا موٹرز گجرات کو منجمد کردیا گیا ہے۔
حکم نامے میں‌جائیدادیں منجمد کرنے کے علاوہ ایس ای سی پی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ کمپنی کے شیئرز آگے ٹرانسفر نہ کرے۔

مزید پڑھیں:  ترکیہ کا عالمی عدالت میں اسرائیل کیخلاف فریق بننے کا فیصلہ