خودکشیاں کرنا کسی ذہنی مریض کا ہی کام ہے، رانا ثناء اللہ

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں لگتی۔ خودکشیاں کرنا کسی ذہنی مریض کا ہی کام ہے۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ معاملے کی تحقیقات الیکشن کمیشن کو کرانی چاہئیں، چٹھہ صاحب ذہنی طور پر اگر درست ہوتے تو کسی کے کہنے پر دھاندلی نہ کرتے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدنوں کو مبارکباد