پرویزخٹک پارٹی چیئرمین شپ سے مستعفی، مھمود خان نئے چیئرمین منتخب

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین پرویزخٹک نے صحت کے مساءل کی وجہ سے سیاسی سرگرمیوں سے استعفی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مزید سیاسی زمہ داریاں نہیں سنبھال سکتا۔
ترجمان پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ پرویزخٹک کا استعفی موصول ہوگیا ہے جبکہ اب محمود خان پارٹی کے نئے چیرمین منتخب ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیرمین پی ٹی آئِی پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک کی رہائش گاہ پر پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے وائس چیئرمین محمود خان سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔
اس موقع پر پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی چیئرمین شپ سے استعفی دے دیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی، مزید 86فلسطینی شہید ہوگئے