مرکز میں پی ٹی آئِی اور پیپلز پارٹی مل کر حکومت بنائیں، سعد رفیق

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے حکومت سازی کے حوالے سے کہا ہے کہ ان مشکل حالات میں حکومت بنانے کی کوئی خواہش نہیں، یہ کانٹوں بھرا تاج سر پر ن لیگ سجانے کی خواہاں نہِیں۔
انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مرکز میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارتی مل کر حکومت بنائے ہم مبارکباد دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ موجودہ قومی اسمبلی میں کسی کو قطعی اکثریت حاصل نہیں، وفاقی حکومت کی تشکیل پارلیمان میں موجود تمام جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں:  خالد لطیف نے خود استعفیٰ دیا،شیر افضل مروت کی وضاحت