بلوچستان، جنگلات میں آتشزدگی 3 دن بعد بھی قابو نہ کی جا سکی

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں زارگٹ کے پہاڑ پر موجود جنگلات میں آتشزدگی پر 3 روز بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل موسیٰ خیل میں زارگٹ کے پہاڑ پر جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کے شعلے 18کلو میٹر دور موسیٰ خیل شہر سے دیکھے جا سکتے ہیں، جنگلات میں آتشزدگی سے زیتون کے جنگلات اور جنگلی حیات متاثر ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مردان، رستم میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، دکانداروں کو نوٹس جاری