نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا سے کامیاب اراکین قومی اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خیبر پختونخوا سے کامیاب 45اراکین قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے ہیں ۔
43 آزاد ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کیے گئے جن میں سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار اسد قیصر، عمر ایوب، شہریار آفریدی اور شیر افضل مروت سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔
این اے 4 اپر دیر سے صبغت اللہ، این اے 10 بونیر سے گوہر علی خان، این اے 18 ہری پور سے عمر ایوب، این اے 19 صوابی سے اسد قیصر، این اے 30 پشاور سے شاندانہ گلزار، این اے 35 کوہاٹ سے شہریار آفریدی اور این اے 41 لکی مروت سے شیر افضل مروت کی کامیابی کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔
خیبر پختونخوا سے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم ڈبلیو ایم کے ایک ایک ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد امیدوار تین روز کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں فائرنگ واقعہ کے دوران 5 افراد جاں بحق