سارہ خان

سارہ خان کی اپنی کمسن بیٹی کو نماز کا طریقہ سکھاتے ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک :اداکارہ سارہ خان کی جانب سے اپنی کم سن بیٹی کو نماز پڑھنے کا طریقہ سکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین کی جانب سے خوب تعریفیں کی گئی ہیں ۔
اداکارہ نے اپنی بیٹی کی مختصر ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ محبت کرتی اور کھیلتی دکھائی دیتی ہیں ۔
ویڈیو میں اداکارہ کی بیٹی کو حجاب پہنا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اداکارہ کی بیٹی کو جائے نماز کی جانب بڑھتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں اداکارہ بیٹی کو کہتی سنائی دیتی ہیں کہ وہ ٹھیک طرح سے جائے نماز پر کھڑی ہوں‘ساتھ ہی اداکارہ بتاتی ہیں کہ اب ان کی بیٹی نماز ادا کریں گی۔
سارہ خان کی جانب سے بیٹی کی شیئر کی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی اور دیگر سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی اسے شیئر کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  عالمی یوم مزدور، خیبرپختونخوا کا مزدور آج بھی دیہاڑی میں‌مصروف

اداکارہ کی بیٹی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے ان کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں اچھی والدہ قرار دیا اور کمنٹس کیے کہ وہ بیٹی کی اچھی طرح تربیت کر رہی ہیں۔
ساتھ ہی بعض صارفین نے نشاندہی کی کہ وہ بچی کے لیے خانہ کعبہ کے بغیر والی جائے نماز خریدیں تو اچھا رہے گا۔
زیادہ تر صارفین نے اداکارہ کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کی بیٹی کی لمبی اور اچھی عمر کے لیے دعائیں بھی کیں اور ساتھ ہی اداکارہ کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ سارہ خان کے ہاں اکتوبر 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا نام انہوں نے ’عالیانہ فلک‘ رکھا تھا۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج بلا لیا