کابینہ کی تشکیل پر مشاورت

علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت اجلاس،کابینہ کی تشکیل پر مشاورت

ویب ڈیسک :نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس‘کابینہ کی تشکیل پر مشاورت کی گئی ۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اجلاس میں تمام کامیاب نومنتخب ممبران صوبائی اسمبلی نے شرکت کرکے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ۔
اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں نو منتخب ایم پی اے فضل الٰہی انورزیب خان، شکیل خان، مینا خان آفریدی شامل ہیں ۔
سہیل آفریدی، اکرام غازی، سجاد، خورشید الم، طارق سید، حامد الرحمن سمیت دیگر اراکین اسمبلی نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔
اجلاس میں ہزارہ ڈویژن کو بھی اہم وزارتیں دینے پر غور کیا گیا، ہری پور سے اکبر ایوب خان اور مشتاق احمد غنی کو کابینہ میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
مانسہرہ سے بابر سلیم سواتی، منیر لغمانی کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے پر بھی غور کیا گیا، ہزارہ ڈویژن کے منتخب ارکان صوبائی اسمبلی نے علی امین گنڈا پور پر اظہار اعتماد کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نامزد وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ تمام ارکان کو پارٹی پالیسی کے مطابق کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سازی میں سب اضلاع کو حصہ دیا جاے گا ۔

مزید پڑھیں:  سائبر کرائم ایف آئی اے سے علیحدہ ،نئی اتھارٹی بنا دی گئی