اتحاد کیخلاف احتجاج

نوشہرہ :پی ٹی آئی کارکنوں کا پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کیساتھ اتحاد کیخلاف احتجاج

ویب ڈیسک :تحریک انصاف نوشہرہ کے کارکنان پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے ساتھ اتحاد کی خبروں کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ۔
کارکنوں کا بدرشی سے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر رکن صوبائی اسمبلی میاں عمر کاکا خیل کی رہائش گاہ تک مارچ‘ پرویز خٹک کے خلاف نعرے بازی کی ۔
احتجاجی مظاہرے میں شریک کارکنوں کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کے کہنے پر الیکشن میں پی ٹی آئی کے رہنماو¿ں کارکنوں کی گرفتاریاں ہوئیں ۔
غریب رکشے والوں کو پی ٹی آئی کے جھنڈے لگانے پر پولیس کے ذریعے حوالاتوں میں ڈالاگیا ‘کپتان پر غیرت کرکے پرویز خٹک ان کے بیٹوں داماد کو ہرایا اور کپتان سے غداری کی سزادی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک سے اتحاد کسی صورت قبول نہیں ،پرویز خٹک کے ساتھ اتحاد کیا گیا تو نوشہرہ شوبرا چوک پر احتجاج کرکے روڈ بلاک کردیں گے ۔

مزید پڑھیں:  آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن کا 8 مئی کو شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان