خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں‌ بارش و برفباری، نشیبی علاقے زیرآب

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش و برفباری کا سلسلہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری ہے۔ اس دوران نشیبی علاقے زیرآب آ گئَے، پشاور کی سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا جس سے وہ تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔
خیبر پختونخوا کے شہری علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کے نتیجے میں طویل خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا اور شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے پہاڑی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کے باعث موسم دوبارہ سرد ہو گیا ہے۔ لوگ جو گرم ملبوسات ابھی واپس رکھنے ہی والے تھے اس دوبارہ نکال کر اوڑھنے لگے۔
ذرائع کے مطابق میدانی علاقوں میں سب سے زیادہ بارش سوات سیدو شریف اور بالاکوٹ میں 12 ملی میٹر ریکارد کی گئی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ مزید دو دن جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ چترال کی لواری ٹاپ پر ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے اور سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشیں برسانے والا نیا مغربی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے جس سے مزید بارش و برفباری ہونے کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  پینشن پر ٹیکس کا نفاذ ناقابل قبول ہے، راجہ پرویز اشرف