ملاقات متوقع

نواز شریف اور آصف زرداری کی مری میں ملاقات متوقع

ویب ڈیسک :ملک میں عام انتخابات کے لئے حکومت سازی کے لئے جوڑ توڑ اور مشاورت کا سلسلہ جاری‘ نواز شریف نے مری میں ڈیرے ڈال دیئے ‘ رواں ہفتے آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اسلام آباد سے مری چلے گئے جہاں تقریباً ایک ہفتے تک قیام کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور مری میں قیام کے دوران رواں ہفتے میں نواز شریف کی آصف علی زرداری سے ملاقات کا امکان ہے، نواز شریف کی دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ8 فروری کے انتخابات کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف پہلی بار لاہور سے باہر کسی دوسرے شہر گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم اہلکار جاں بحق