پی ٹی ائی کے کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کے بیان حلفی وائرل

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء میں پی ٹی ائی کے کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کے بیان حلفی سامنے آ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ اراکین نے الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 92 کی ذیلی شق 6 کے تحت سنی اتحاد میں شمولیت کی درخواست دی ہے۔
حلف نامہ میں لکھا گیا ہے کہ میں عام انتخابات 2024ء میں آزاد حیثیت سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوا ہوں۔ میرے پاس کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا موقع موجود ہے۔
حلف نامہ کے مندرجات میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ میں سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوا ہوں جس کی قیادت پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔
یاد رہے کہ اراکین کے حلف نامے آج الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جائنگے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں صحت سہولیات سندھ سے ہزار گناہ بہتر ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف