فیصل کنڈی

ن لیگ کےساتھ اتحاد کرنے کا تجربہ اچھا نہیں رہا،فیصل کنڈی

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ 16 ماہ اتحاد کرنے کا تجربہ کچھ اچھا نہیں رہا،پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا فیصلہ ہے کہ ہم حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان آج یا کل تک معاملات طے پا جائیں گے، چاہتے ہیں کہ ماضی میں جو مسائل رہے اب مستقبل میں نہ ہوں۔
انہوں کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے منشور میں فرق ہے، پیپلز پارٹی کا منشور اس وقت نافذ ہوگا جب وزیراعظم ان کی پارٹی سے ہوگا، 3 سال اور 2 سال وزیراعظم بننے والا بھی کوئی فارمولا نہیں چلے گا۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم پر پارٹی کا بہت زیادہ پریشر ہے کہ کابینہ کا حصہ بھی نہ بنیں اور پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا فیصلہ ہے کہ ہم حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے
انہوں نے مزید کہا کہ قیادت بہت جلد وزیراعلیٰ سندھ کے نام کو فائنل کردے گی۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موٹر وے سروس ایریا میں جیپ اور کار میں تصادم، 5 افراد زخمی