ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پشاور ہائیکورٹ عہدہ سے مستعفی

ویب ڈیسک: ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سید آصف جلال نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ارسال کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تعیناتی کے دوران آصف جلال نے صوبائی حکومت کی جانب سے آئینی،سول اور فوجداری کے سینکڑوں مقدمات میں پیروی کی ۔
انہوں نے اپنے استعفیٰ میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ذاتی مصروفیات کی بناءپر مزید ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر کام جاری نہیں رکھ سکتے اور اپنی پریکٹس شروع کرنا چاہتے ہیں لہٰذا اس کا استعفیٰ منظور کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  کوئلہ کان حادثے میں جاں بحق 4مزدوروں کی نعشیں شانگلہ پہنچا دی گئیں