الیکشن کمیشن نے تاریخ کے بدترین الیکشن کرائے، اسد قیصر

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تاریخ کے بدترین الیکشن کرائے۔ قائد ایوان کیلئے جعلی وزیر اعظم اور کابینہ چنی جائیگی، ان لوگوں کو کوئی بھی قبول نہیں کرے گا۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عہدوں کی بندر بانٹ ہو رہی ہے، مینڈیٹ تو ان کے پاس ہے نہیں، ان لوگوں کو شرم آنی چاہئے۔
سابو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ کوئی وزیر اعظم، گورنر تو کوئی وزیر اعلیٰ بننے جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو بوگس طریقے سے باہر رکھا گیا، الیکشن کمیشن نے تاریخ کے بدترین الیکشن کرائے، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اس کیلئے ہم عوام میں جائیں گے قانونی جنگ بھی ہو گی۔

مزید پڑھیں:  جہاں چاہوں سرمایہ کاری کروں گا کوئی نہیں روک سکتا ،محسن نقوی