ایکس کی سروس بحالی کے بعد دوبارہ متاثر، مسلسل پانچویں روز بندش برقرار

پاکستان بھر میں مسلسل پانچویں روز بھی سماجی پلیٹ فارم ایکس کی بندش برقرار ہے تاہم پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور نگران حکومت کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ملک میں ایکس کی بندش پر انسانی حقوق اور صحافیوں کی تنظیموں نے مذمت کی ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں نے بھی ایکس کی بندش سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایکس کی بندش ایسے موقع پر سامنے آئی تھی جب راولپنڈی کے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے الزامات سامنے آئے تھے۔کچھ شہروں میں وقفے وقفے سے ایکس کی سروس بحال ہوئی تھی لیکن لیکن اس باوجود صارفین نے اس کے سست چلنے کی شکایات کی ہے جبکہ لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں اب تک سروس مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی.