سپیکر و ڈپٹی سپیکر پنجاب کیلئے امیداروں کے کاغذات نامزدگی منظور

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی سکروٹنی کےبعد منظور کر لئے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار ملک محمد احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کے کاغذات نامزدگی سپیکر کے عہدے کیلئے منظور کر لئَے گئے۔
ڈپٹی سپیکر شپ کیلئے ن لیگ کے حمایت یافتہ ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض کے کاغذات نامزدگی سکروٹنی کےبعد منظور کر لئے گئے۔
سیکرٹری پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل کیا جائیگا۔
یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کی نئی کابینہ نے حلت اٹھا دیا جبکہ سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے لئے کل فیصلہ کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  سرباز علی خان کا منفرد ریکارڈ، بنا مصنوعی آکسیجن ماونڈ ایورسٹ سر کر لی