20لاکھ جانور ہلاک

منگولیا میں شدید سردی سے 20لاکھ جانور ہلاک

ویب ڈیسک: منگولیامیں شدید ترین سردی کے باعث 20لاکھ سے زائد جانور ہلاک ہو گئے ۔
منگولیا میں دسمبر سے مارچ درجہ حرارت منفی 50 ڈگری تک بھی گر جاتا ہے لیکن رواں سال شدید برفباری کی وجہ سے سردی نے گزشتہ کئی ریکارڈ توڑ دیئے ۔
وزارت زراعت کے حکام نے بتایا کہ ملک میں جاری سرد موسم کی وجہ سے حالیہ سیزن میں 20 لاکھ سے زائد مویشیوں کی بھوک اور تھکن کے باعث موت ہو گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق 2023 تک منگولیا میں مویشیوں کی کل تعداد 6 کروڑ 47 لاکھ سے زائد تھی، جن میں بھیڑ، بکریاں ، گھوڑے، گائے وغیرہ شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انتہائی سرد موسم کو "Dzud” کے نام سے جانا جاتا ہے اور عام طور پر اس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مویشیوں کی موت واقع ہوتی ہے۔
اس سے قبل سال 22-23 کے دوران ہی منگولیا میں سخت سردی کے باعث 44 لاکھ سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:  آزادی صحافت عالمی مسائل اجاگر کرنے کیلئے ناگزیر ہے، صدر، وزیراعظم