بجٹ ختم

نگران صوبائی حکومت کا بجٹ ختم ،تنخواہوں میں تاخیر کا خدشہ

ویب ڈیسک: نگران صوبائی حکومت کی جانب سے پیش کردہ چار مہینوں کا بجٹ آج ختم ہو جائے گا جس کے باعث مزید فنڈز کو خرچ کرنے میں تکنیکی مسائل کاسامنا ہوگا اور ملازمین کی تنخواہیں بھی تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ ہے ۔
واضح رہے کہ نگران حکومت نے29فروری تک کیلئے چار مہینوں کے اخراجات پر مشتمل بجٹ صوبائی کابینہ سے منظور کرایا تھا ۔
بجٹ کے ختم ہونے سے قبل ہی نگران حکومت نے ایک مہینے یا چار مہینے کے بجٹ کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا تھا لیکن بعد میں یہ معاملہ نئی حکومت پر چھوڑ دیا گیا تھا جس کی وجہ سے ابھی تک اگلے چار ماہ کے اخراجات کو قانونی تحفظ نہیں دیا گیا ہے ۔
دوسری جانب محکمہ خزانہ کی جانب سے بجٹ تیار کیا گیا ہے تاہم اس کی منظوری نئی صوبائی حکومت کی جانب سے دی جائے گی اور اس وقت تک صوبے میں مالی بحران ہوگا ۔
تنخواہوں کے ساتھ یوٹیلٹی بلز اور تیل کے اخراجات بھی تاخیر کا شکار ہوں گے اور جس وقت تک بجٹ منظور نہیں ہوگا اس وقت تک کئے گئے تمام اخراجات کی بعدا زاں ضمنی طور پر منظوری لی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان طورخم بارڈر تین روز بند رہے گا