آفت زدہ قرار

طوفانی بارشیں:گوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا

ویب ڈیسک:طوفانی بارشوں کے بعد تشویشناک صورتحال کے پیش نظر گوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے ۔
گوادر اور گردو نواح میں بارش اور ژالہ باری جاری ، نگور میں بارشوں سے کھیتوں کے حفاظتی بند ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے پانی گوادر شہر کی طرف بڑھنے کا خدشہ ہے۔
نگراں صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی نے بتایا ہے کہ گوادر کو آفت زدہ قرار دینے کے حوالے سے نگران وزیراعلیٰ نے سمری دستخط کر دی ہے۔
گوادر میں بارشوں کے بعد کئی علاقے اب بھی زیرآب آگئے ہیں جبکہ مزید بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے،مسلسل بارشوں سے گھروں میں گھٹنوں گھٹنوں پانی جمع ہوگیا۔
شہریوں کا شکوہ ہے کہ انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں متاثرین کا کہنا ہے کہ بچے، خواتین اور بزرگ بھوکے، پیاسے ہیں ،3 دن سے کوئی سو نہیں سکا۔
دوسری جانب نوکنڈی کے دلدلی علاقے میں پھنسی گاڑیاں نکالنے کیلئے لیویز اہلکار پہنچ گئے،متاثرین میں خوراک،پانی اور کمبل تقسیم کیا۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد جیل میں خواندگی پروگرام کی تکمیل کے بعد اسناد کی تقسیم