ایم کیو ایم

ایم کیو ایم کا وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں ن لیگ کو ووٹ دے گی۔
ایم کیو ایم قیادت کے ذرائع نے کہا کہ ایسی وزارت نہیں لے سکتے جس سےعوامی مسائل حل نہ ہوں، ایم کیو ایم کی قیادت نے وفاقی کابینہ کاحصہ نہ بننے سے متعلق فیصلے سے (ن) لیگ کوآگاہ کردیا ہے۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے مرکز میں ایم کیو ایم پاکستان کو وفاقی وزارتوں کی پیشکش کی تھی۔
ایم کیو ایم قیادت کے ذرائع نے بتایا کہ ہم بلدیاتی اداروں کومالی و انتظامی خودمختاری دینے کے لیے آئینی ترمیم پرسپورٹ چاہتے ہیں، مضبوط بااختیار مالی خودمختار بلدیاتی اداروں سے 18ویں ترمیم کومزید تقویت ملے گی۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام:بجٹ اہداف پر کام جلدمکمل کرنے کا فیصلہ