دیر بالا برفباری، بچوں کو سکول آنے جانے میں مشکلات، مزید چھٹیوں کی اپیل

ویب ڈیسک: ضلع دیربالا میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری تعلیمی ادارے کھل گئے۔
دوماہ تعطیلات کے بعد پرائمری، مڈل، ہائی سکولز اور کالجز میں تدریسی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہِیں لیکن شدید بارش و برفباری کے باعث والدین نے محکمہ تعلیم سے مزید چھٹیوں کی اپیل کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش اور برفباری کی وجہ سے بچوں کو سکول آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بالائی علاقوں کے تعلیمی اداروں میں ایک فٹ سے زائد برف پڑی ہے۔
اس حوالے سے والدین نے محکمہ تعلیم سے ایک ہفتہ مزید چھٹیوں کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:  اہم دستاویز لیک کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ