بائیکاٹ

خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب: جمعیت نے بائیکاٹ کردیا

ویب ڈیسک: جمعیت علماء اسلام نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخابی عمل سے بائیکاٹ کیا۔
گزشتہ روز خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد ایوان کیلئے علی امین گنڈاپور اور ڈاکٹر عباد اللہ کے درمیان مقابلہ تھا تاہم جمعیت علماء اسلام نے پہلے ہی اس انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا تھا۔
ایوان میں جمعیت علماء اسلام کے ممبران کی تعداد 9 ہے جو گزشتہ روز ہونیوالے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔
دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی نے بھی پارلیمان میں ہونیوالے تمام بزنس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔
اسفندیار ولی خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے گی تاہم گزشتہ روز خیبرپختونخوا اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے واحد رکن ارباب عثمان نے انتخابی عمل میں حصہ لیا اور مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر عباد اللہ کے حق میں اپنا ووٹ بھی استعمال کیا۔
ڈاکٹر عباد کو مسلم لیگ ن کے 9، پیپلز پارٹی کے 5، عوامی نیشنل پارٹی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے ایک ایک ممبرکا ووٹ پڑا۔

مزید پڑھیں:  بجلی صارفین پر 310ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں