نومنتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کل حلف اٹھائیں گے

ویب ڈیسک:نومنتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے ۔
حلف برداری کی تقریب کل تین بجے گورنرہاؤس میں ہوگی ؟تقریب میں سیاسی شخصیات سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے۔
اعلیٰ بیوروکریٹس اور دیگر شخصیات کوبھی مدعو کیاجائے گا حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں شروع کردی گئیں ۔
حلف برداری کے بعد نومنتخب وزیراعلیٰ علی امین باقاعدہ اپنا وزارت اعلیٰ کامنصب سنبھالیں گے۔

مزید پڑھیں:  بشکیک میں حالات کنٹرول میں نہیں،وطن پہنچنے والے طلباء نے حقیقت بتا دی