21ملازمین مستقل

خیبر پختونخوا: ایڈز کنٹرول پروگرام کے21ملازمین مستقل

ویب ڈیسک: صوبائی حکومت کی جانب سے ریگولائزیشن ایکٹ کے تحت مستقل ہونے والے ملازمین کی فہرست میں محکمہ صحت نے ایڈزکنٹرول پروگرام برائے قبائلی اضلاع کے21ملازمین کی مستقلی کانوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمت پر مستقل ہونے والوں میں سکیل سولہ کے کمپیوٹر آپریٹرز نادر خان، ذوالفقارعلی، لطیف حسین، عید محمد، زیب اللہ، ضیاءاللہ جبکہ سکیل12کے لیبارٹری ٹیک نیشنز سید محمد، نعمت اللہ، حضرت نور، ضیاءالرحمن، سردار علی، اکرام اللہ، اسم علی اور ایاز خان شامل ہیں ۔
اعلامیہ کے مطابق سکیل2کے ڈرائیور رحمت اللہ، نائب قاصد سمیع اللہ، محمد زبیر، محمد زاہد، امجد علی، محمد اصغر اور چوکیدار کلیم اللہ اور سلمان اللہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر سماعت ملتوی