خیبرپختونخوا: تین سالوں میں بھرتی کے بعد مستعفی ٹیچرز کی تفصیلات طلب

ویب ڈیسک: محکمہ ابتدائی تعلیم خیبرپختونخوا نے تمام اضلاع سے یکم جنوری 2021 سے اب تک اپوائنمنٹ کے بعدمستعفی ہونے والے اساتذہ کی فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔
اس ضمن میں ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تمام اضلاع کے ایجوکیشن افسران کو ایک پروفارما بھی ارسال کیاگیاہے ۔
ان اساتذہ کی تفصیلات بمع نام، ولدیت تاریخ تقرری و تاریخ استعفیٰ اور وجہ متعلقہ فارمیٹ پر 7 مارچ تک ارسال کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس ٹی بائیو کیمسٹری، ایس ایس ٹی فزکس، ایس ایس ٹی آئی ٹی، سی ٹی، ڈرائنگ ماسٹر، فزیکل ایجوکیشن ٹیچر، عربک ٹیچر، تھیالوجی ٹیچر، قاری، سی ٹی آئی ٹی اور پی ایس ٹی کی بڑی تعداد2021سے اب تک ملازمتیں چھوڑ چکے ہیں ۔
محکمہ تعلیم کے پاس مصدقہ اور جامع معلومات موجودنہیں اس لئے ایجوکیشن افسرا ن کو اس قسم کے اساتذہ کی تفصیل سات مارچ تک دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ماتحت عدلیہ میں ججز تعیناتی کیلئے حکومت کو 3ہفتے کی مہلت