وانا جانے والی گاڑی کو حادثہ ، خاتون جاں بحق، 13 افراد زخمی

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کے وادی شکئی سانگہ سے وانا جانے والی گاڑی کو برفباری کیوجہ سے حادثہ پیش آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ مں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 13 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گاڑی وادی شکئی میں ساڑہ پال کے مقام پر الٹ گئی جس میں ایک خاتون جاں‌بحق اور 13 افراد زخمی ہوئے۔ یاد رہے کہ گاڑی کو برفباری کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ۔

مزید پڑھیں:  ہتک عزت کا نیا قانون سوشل میڈیا پر بھی لاگو ہوگا،عظمیٰ بخاری