مالاکنڈ، 2 ماہ کا بچہ چارسدہ سے بازیاب، اغوا کار گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع مالاکنڈ کے علاقے سخاکوٹ سے اغوا ہونے والا الہام عمر نامی 2 ماہ کا بچہ چارسدہ سے بازیاب کرا لیا گیا جبکہ لیویز نے اس کارروائی کے دوران اغوا کار بھی گرفتار کر لئے۔
ذرائع کے مطابق سخاکوٹ میں شاہ سوار کی شادی تقریب میں سپوگمئی نامی ایک لڑکی نے 2 ماہ کا بچہ اغوا کر کے اسے چارسدہ پہنچا دیا۔
اس حوالے سے اطلاع ملنے پر مالاکنڈ لیویز فورس نے سی سی ٹی وی کمیروں کی مدد سے 2 ماہ کے بچے کو بازیاب کرا لیا۔
اس کارروائی کے دوران لیویز نے آغواکار لڑکی سپوگمی اور اس کے والدین کو بھی حراست میں لیکر گاڈی سمیت گرفتار کر لیا۔
ذرائع کےمطابق لیویز اہلکاروں نے بتایا کہ لڑکی ذہنی مریض ہے۔ اس حوالے سے مزید تفیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے سے انکار