چارسدہ، روخانہ چارسدہ سپرنگ فیسٹیول کا آغاز، رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ روخانہ چارسدہ سپرنگ فیسٹیول کا آغازہو گیا۔ فیسٹیول کا افتتاح ڈپٹی کمشنر عدنان فرید نے کیا۔
یاد رہے کہ سپرنگ فیسٹیول تین دن جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق سپرنگ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں محتلف سکولوں کے طلباء اور طالبات نے پی ٹی، ٹیبلوز، جمناسٹک اور جوڈو کراٹے کا شاندار مظاہرہ کیا۔
سہ روزہ فیسٹیول میں بیڈمنٹن، والی بال، جمناسٹک، جوڈو کراٹے، پی ٹی اور دیگر کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔
اس موقع پر ڈی سی عدنان فرید کا کہنا تھا کہ سپرنگ فیسٹیول سے نوجوان نسل مثبت سرگرمیوں کی طرح راغب ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور آئرلینڈ آج پہلے ٹی 20 میں مدمقابل ہونگے