کاٹلنگ، یوٹیلٹی سٹور ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج

ویب ڈیسک: ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ میِں یوٹیلٹی سٹور ملازمین کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا گیا۔ اس دوران ملازمین نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔
احتجاج کرتے ہوئے ملازمین کا کہنا تھا کہ مہنگاٸی کے باوجود تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تنخواہوں میں اضافہ کیا جاٸے۔
یوٹیلٹی سٹور ملازمین نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو شٹرڈاون ہڑتال کرینگے۔

مزید پڑھیں:  غیر قانونی مقیم افغانیوں کی بے دخلی کا سلسلہ ایران سے بھی جاری