جمرود، اراضی تنازعہ پر فریقین میں فائرنگ، 3،3 افراد گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں اراضی تنازعہ پر فریقین کے مابین جمرود بائی پاس پر گزشتہ رات سے شدید فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ سے نزدیک بارگن میں گولی لگنے سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس سے وہ دیکھتے ہی دیکھتے مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی کارروائی پر اراضی تنازعہ کے ہر دو جانب فریقین سے 3،3 افراد گرفتارکر لئے گئے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور آئرلینڈ آج پہلے ٹی 20 میں مدمقابل ہونگے