رمضان المبارک :پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ویب ڈیسک: پاکستان نے رمضان المبارک کے دوران غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ غزہ میں شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں،غزہ کے متاثرین کو فوری امداد اور طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، ان کی جتنی بھِی مذمت کی جائے کم ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم رمضان المبارک کے دوران فوری غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل بڑی تباہی سے بچ گیا، 8 کلو بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا

دوسری جانب حماس اور اسرائیل کے مابین رمضان سے قبل مکمل جنگ بندی کیلئے مصر میں مذاکرات میں تاحال کوئی نتیجہ نہ نکل سکا ۔
اس حوالے سے حماس نے واضح کیا ہے کہ ہماری شرائط واضح ہے کہ لیکن اسرائیل تاخیری حربے استعمال کررہا ہے ۔
رمضان سے قبل مصر میں جنگ بندی کیلئے کوششوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اس مقصد کیلئِے حماس اور اسرائیلی حکام کو مذاکرات کی دعوت بھی دی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے اپنی شرائط کے حوالے سے بتایا کہ ہماری تمام شرائط واضح ہیں، ہم مکمل اسرائیلی انخلا، بے گھر لوگوں کی واپسی اور بھاری امداد کی فراہمی چاہتے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  امریکی قونصل جنرل کی حکومت کومعاشی معاملات میں تعاون کی یقین دہانی