چارسدہ، تنخواہوں اور پینشن عدم ادائیگی پر 3 ٹی ایم ایز کے ملازمین کا احتجاج

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ کی 3 ٹی ایم ایز کے ملازمین نے تنخواہوں اور پینشن کی عدم ادائیگی اور پی ایل اے بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
یاد رہے کہ مظاہرے میں تحصیل ناظم عبدالروف شاکر اور چارسدہ ، تنگی ، شبقدر کے ملازمین نے شرکت کی۔
احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھاکہ گزشتہ کئی مہینوں سے تنحواہیں اور پنشن نہ ملنا ملازمین کا معاشی قتل ہے۔
ان کہا تھا کہ رمضان کی آمد ہے مگر ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں، تنحواہیں نہ ملنے کے باعث بچوں کا تعلیمی سلسلہ تباہی کے دہانے پر ہے۔
تنخواہوں اور پینشن کی عدم ادائیگی کے ھوالے سے جاری احتجاج میں‌مقررین نے کہا کہ مطالبات کے حل ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ پھر بھی ہماری دادرسی نہ ہوئی تو صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا بھی دیں گے۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت سے متعلق اجلاس آج شام ہوگا