2 سال سے کم سزا والی خواتین اور بچوں کو معافی

ویب ڈیسک: 2 سال سے کم سزا والی خواتین اور بچوں کو معافی کی منظوری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دیدی۔
ذرائع ایوانِ صدر کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے ان خواتین اور بچوں کی معافی کی منظوری بھی دی جن کی بقیہ سزا دو سال سے کم ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معافی کا اطلاق قتل، بغاوت، جاسوسی، اغوا، ڈکیتی اور ریاست کے خلاف سرگرمی کے مجرموں پر نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ صدر نے خواتین اور بچوں کو باقی کی سزا معافی وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا، گیس لیکیج سے 2 جوانسال بھائی جاں بحق