ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری شہید، قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد منظور

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری شہید اور قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں منظور کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق قرارداد پیپلزپارٹی رہنما علی حیدر گیلانی نے پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں بھی ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کے حوالے سے قرار داد منظور کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  ولادیمیر پیوٹن 2 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے