نماز جنازہ ادا

نوشہرہ میں شہید پولیس اہلکار اشفاق کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک: نوشہرہ میں شہید پولیس اہلکار اشفاق کی نماز جنازہ پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسرمردان محمد سلیمان خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان ،SP انوسٹی گیشن عالمزیب خان، سماجی شخصیات،پولیس افسران اور کثیر تعداد میں معززین نے شرکت کی۔
شہید پولیس اہلکار کو آج خویشگی بالا میں نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کرکے شہید کیاتھاشہید کے جسد خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے کو روانہ کر دیا گیا۔
جہاں پر شہید کو پورے سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  موبائل فون کی قیمتوں میں کمی، درآمدات میں 121 فیصد اضافہ