توشہ خانہ اور سائفر کیسز، بانی پی ٹی آئی کی اپیل آج سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی سائفر کیس اور توشہ خانہ کیسز میں سزاوں کیخلاف اپیل پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوگی۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سائفر کیس میں سماعت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل کا آغاز کیا تھا، ان کی جانب سے دلائل کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیل بانی پی ٹی آئی کے ساتھ پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی دائر کر رکھی ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر بھی آج ہی سماعت ہوگی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں بارش برسانے والا ایک اور سسٹم داخل، الرٹ جاری