جسٹس نعیم اختر افغان نے سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: جسٹس نعیم اختر افغان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس نعیم اختر افغان سے عہدے کا حلف لیا۔ اس حوالے سے تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی۔
تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور سینئر وکلاء شریک تھے۔
یاد رہے کہ جسٹس نعیم اختر افغان چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی حیثیت سے فرائج انجام دے چکے ہیں۔
جسٹس نعیم اختر افغان کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 14 ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  عمان، بارشوں کے پیش نظر سکول بند، سیلاب الرٹ جاری