ہالی ووڈ کی بائیوپک فلم اوپین ہائیمر نے آسکر ایوارڈ جیت لیا

ویب ڈیسک: ہالی ووڈ بائیوپک فلم اوپین ہائیمر نے آسکر ایوارڈ جیت لیا۔ ذرائع کے مطابق 96 ویں سالانہ آسکر ایوارڈ شو کے دوران شوبز ستاروں کی چکا چوند نے چار چاند لگا دیئَے۔
96 ویں سالانہ اکیڈمی ایوارڈز میں ہالی ووڈ کی بائیوپک اوپین ہائیمر سب سے زیادہ ایوارڈ جیتنے والی فلم بن گئی، فلم کیلئے 13 نامزدگیاں کی گئی تھیں۔
ان کیٹگریز میں بہترین اداکاروں اور بہترین سپورٹ اداکار، بہترین عکاسی، اوریجنل نمبرز، بہترین ایڈیٹنگ سمیت سکرین پلے، کسٹم ڈیزائن اور پروڈکشن کے ساتھ ساتھ بہترین ساونڈ ٹریک شامل ہیں اور ان سب میں ایوارڈ بھی اسی فلم کے نام رہے۔
یاد رہے کہ اوپین ہائیمر تین گھنٹے کی ایک بایوپک فلم ہے۔ فلم نے باکس آفس پر اربوں ڈالر کما کر ریکارڈ قائم کر دیا۔
اس موقع پر ہالی ووڈ ڈائریکٹر جوناتھن گلیزر نے کہا کہ غزہ میں غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے جبکہ ایسا ہی اسرائیل میں بھی ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایوارڈ جیتنا ایک اعزاز کی بات ہے، تاہم یہ بھی نہیں چاہتا کہ ہولوکاسٹ کو موجودہ صورتحال سے جوڑا جائے۔
خیال رہے کہ ہالی ووڈ ڈائریکٹر جوناتھن گلیزر بذات خود ہہودی ہیں لیکن انہوں نے فلسطینیوں پر ظلم کو غیر انسانی سلوک قراردیدیا۔ انکی ہدایت کردہ فلم نے آسکر ایوارڈ میں بہترین بین الاقوامی فلم کا ایوارڈ جیتا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اورادائیگی کی مدت کم کرنےکامطالبہ