سولرائزیشن کا فیصلہ

وزیراعلیٰ علی امین کادینی مدارس کی سولرائزیشن کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں دینی مدارس کی سولرائزیشن کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ انرجی اینڈ پاور کا اجلاس وزیراعلی ہاس میں منعقد ہوا جس میں مساجد اور عبادت گاہوں کی سولرائزیشن کے منصوبے میں دینی مدرسوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
اس حوالے سے متعلقہ حکام کو بندوبستی اور ضم اضلاع کے دینی مدارس کو سولرائزیشن منصوبے میں شامل کرنے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کردی گئی ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 1000 سے 1500رجسٹرڈ دینی مدرسوں کو منصوبے میں شامل کیا جائے، اس منصوبے میں تمام اضلاع سے مدرسوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے، مدرسوں میں زیر تعلیم ہزاروں طلبا رہائش پذیر ہوتے ہیں، ان کی سہولیات کے لئے مدرسوں کو شمسی توانائی فراہم کرنا ضروری ہے۔
متعلقہ حکام کی جانب سے محکمے کے ترقیاتی منصوبوں، انتظامی و مالی معاملات اور دیگر امور پر شرکا کو بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ پیڈو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کی تعیناتی جلد سے جلد عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پن بجلی کے جاری منصوبوں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل یقینی بنائی جائے، منصوبے مقررہ مدت تک مکمل نہ کرنے والے ٹھیکے داروں پر جرمانے عائد کیے جائیں، ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے ترجیحات کا تعین کیا جائے-

مزید پڑھیں:  پہلا ٹی 20: آئرلینڈ کا پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ