گرانفروشی کیخلاف لوئر چترال اور باجوڑ میں ضلعی انتظامیہ متحرک

لوئر چترال اور باجوڑ کے اضلاع میں گرانفروشی میں ملوث دکانداروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سخت کارروائی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔
ویب ڈیسک: رمضان المبارک میں عوام کو مکمل ریلیف دینے کیلئے لوئر چترال اور باجوڑ کی ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی جانب سے گرانفروشی میں ملوث دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے انہیں نرخ نامہ آویزاں کرنے اور اس پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی۔
وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر ڈی سی محمد عمران خان نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے لوئر چترال بازار کا دورہ کیا۔
انہوں نے مختلف دکانوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور گرانفروشی میں ملوث دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی۔
ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں کو سرکاری نرخنامہ آویزاں کرنے اور نرخنامے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے خار بازار کا دورہ کیا۔
دوران چیکنگ ناقص صفائی پر متعدد دکانداروں کو جرمانہ کرنے اور خار بازار میں فٹ پاتھ اور سڑک کے کنارے پر تمام عارضی تجاوزات فوری طور پر ہٹانے کیلئے سختی سے ہدایات جاری کیں۔
بعدازاں انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار باجوڑ کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال میں رمضان دسترخوان کے لیے موزوں جگہ کا انتخاب کیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سرکاری سکول میں چھٹ کا پنکھا استانی کے سر پر آن گرا ، ہسپتال منتقل