ٹانک، گولیوں سے چھلنی لاش برآمد، تفتیش شروع

ویب ڈیسک: ضلع ٹانک کے تھانہ صدر کی حدود گاؤں کڑی لٹی میں گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے لاش کو طویل میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقیل کر دیا۔
اس حوالے سے متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کر کے پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی۔
یاد رہے کہ گولیوں سے چھلنی لاش کی شناخت مطیع اللہ خان ولد حیات اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود،علاقہ شاہ کس میں بدبخت بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل، مقدمہ درج