پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہناہے کہ کاروباری ہفتے کی ابتداء میں ہی 100انڈیکس میں 248پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ ہی انڈیکس 65ہزار65پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
ذرائع کے مطابق سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے آغاز پر 100انڈیکس 594 پوائنٹس کی حد میں رہا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے ہو گئی۔
انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر کی قدر میں مزید کمی جبکہ روپیہ مزید مضبوط ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی