جنوبی وزیرستان، ایف سی کی مداخلت پر پولیس ناراض، تمام تھانے اور چوکیاں بند

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں پولیس نے احتجاجاً تمام تھانے اور چوکیاں بند کر دیئَے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں ایف سی نے پولیس اہلکاروں کے زیر استعمال نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑی تھیں۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ مذکورہ گاڑیاں پولیس حکام کی اجازت کے بعد استعمال کی جارہی تھیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایف سی بے جا پولیس کے کام میں مداخلت کر رہی ہے۔ انہوں نے احتجاجاً تمام تھانے اور چوکیاں بند کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی کی مداخلت بند ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج باز نہ آئی ،غزہ میں مزید 34فلسطینی شہید