لنڈی کوتل، پولیس چیک پوسٹ کے کمانڈر نے شہری پر ڈنڈے برسا دیئے

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے چاروازگئی پولیس چیک پوسٹ کے کمانڈر کماندان آفریدی نے شہری پر ڈنڈے برسا دیئے۔
ذرائع کے مطابق شہری شاہ ولی نے الزام لگایا کہ پولیس کمانڈر کماندان افریدی نے ڈنڈوں سے مار کر زخمی کر دیا، انہوں نے سوال کیا کہ مجھے کس جرم میں مارا۔
متاثرہ شہری کی جانب سے تشدد میں ملوث پولیس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جانے لگاہے۔ اس حوالے سے علاقہ مکین نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کی جانی چاہئیں۔
دوسری جانب پولیس چیک پوسٹ کے کمانڈر نے شہری کے تمام الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ چیک پوسٹ پر بے نمبری سے گاڑی لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ اپنے سر پر خود پتھر مار کر اپنے آپ کو زخمی کر دیا اور اب ہمیں الزام دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: صوبائی وزیر ارشد ایوب سے کامیاب مذاکرات کے بعد بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج ملتوی