کرک، فریقین کے درمیان فائرنگ، تین افراد موقع پر جان بحق ایک زخمی

ویب ڈیسک: ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے گرگری میں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے تین افراد موقع پر جان بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ گھریلو تنازعہ تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق زخمی شخص کو پاوں پر گولی لگی ہے جسے تحصیل بانڈہ داؤد شاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ادارہ شماریات