آئی ایم ایف اجلاس

آئی ایم ایف اجلاس کا شیڈول جاری ،پاکستان کا کیس شامل نہیں

ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوں کا 3اپریل تک شیڈول جاری کر دیا گیا،ایگزیکٹو بورڈ کے 3اپریل تک کے شیڈول میں پاکستان کا کیس شامل نہیں۔
پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف اجلاس اپریل کے دوسرے ہفتے متوقع ہے؟آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے آج کے اجلاس میں کولمبیا کا کیس شامل ہے، بورڈ منگل کو مراکو اور 27 مارچ کے اجلاس میں الجیریا کا ایجنڈا دیکھے گا۔
ذرائع کے مطابق 3 اپریل کو آئی ایم ایف بورڈ ورلڈ اکنامک آٹ لک رپورٹ کا جائزہ لے گا، پاکستان کا کیس 15 اپریل کے بعد بورڈ میں زیر غور آئے گا۔
آئی ایم ایف نے19مارچ کو دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل کیے، پاکستان اورآئی ایم ایف میں تکنیکی سطح معاہدہ طے پاچکا ہے۔
آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر جاری ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن کا 8 مئی کو شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان