پرنسپل ایچی سن کالج

پرنسپل ایچی سن کالج گورنر پنجاب سے اختلافات کی بناء پر مستعفی

ویب ڈیسک: گورنر پنجاب سے اختلافات کی بناء پر ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن عہدے سے مستعفی ہو گئے جبکہ کالج کے بورڈ آف گورنرز کے سینئر ممبر سید بابر علی نے بھی استعفیٰ دے دیا ۔
ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے عملے کے نام خط میں کہا ہے کہ سکولوں میں اقربا پروری اور سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، انتہائی بری گورننس کی وجہ سے میرے پاس کوئی اور چوائس نہیں ہے۔
پرنسپل ایچی سن کالج نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چند افراد کی خاطر پالیسیوں میں تباہ کن تبدیلیاں لائی گئیں، گورنر ہاس کے جانبدارانہ اقدامات کے باعث گورننس کا نظام تباہ ہو گیا۔
اس کے ساتھ ہی ایچی سن کالج کے پرنسپل نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کالج کی شہرت کی حفاظت کے لئے بھرپور کوشش کی، یکم اپریل کو سکول چھوڑ رہا ہوں اور داخلوں کا حصہ نہیں بنوں گا۔
دوسری جانب ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز کے سینئر ممبر سید بابر علی نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔
پرنسپل ایچی سن کالج کے استعفے اور ایچی سن کالج فیس معافی پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ایچی سن میں فیس معافی کا معاملہ مختلف انداز سے پیش کیا جا رہا ہے، احد چیمہ کے بچوں کی فیس معافی ایچی سن کالج میں نہ پڑھنے کے باعث معاف کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر احد چیمہ اور ان کی اہلیہ اسلام آباد شفٹ ہو گئے تھے اور بچوں نے ایچی سن کالج میں تعلیمی سرگرمیاں چھوڑ دی تھیں، ایچی سن کالج میں تعلیم نہ لینے اور اسلام آباد شفٹ ہونے کے باوجود جو فیس کا نوٹس ملا اس کو معاف کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں بد بخت بیٹے کے ہاتھوں باپ اور بھائی قتل