درخواست سماعت کیلئے مقرر

الیکشن کمیشن: خبیر پختونخوا اسمبلی اراکین کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نو منتخب ارکان صوبائی اسمبلی خبیر پختونخوا کی طرف سے دائر درخواست کو کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
ذرائع کے مطابق درخواست جمیلہ پراچہ، افشاں حسین، شازیہ جدون اور دیگر نو منتخب ارکان اسمبلی کے طرف سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن مذکورہ بالا ارکان اسمبلی کی حلف برداری کے احکامات جاری کرے۔
درخواست کے مطابق حلف برداری نہ ہونے کی صورت میں آئندہ سینیٹ انتخابات صوبہ خیبر پختونخوا کی حد تک ملتوی کئے جائیں۔

مزید پڑھیں:  حج درخواستیں جمع کرانیوالے تمام امیدوار کامیاب قرار