اسلام آباد ہائیکورٹ، پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت پر فریقین کو نوٹس جاری

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی جلسے کی اجازت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی جبکہ پی ٹی آئِی کے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔
اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کے حوالے سے درخواست پر سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے موقف اختیار کیا کہ آئی جی اسلام آباد نے سیکیورٹی تھریٹس کو وجوہات بتائی ہیں۔ اس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ جو بھی آپشنز ہوں گے ان کو کل دیکھ لیں گے۔
اس سے قبل ہائیکورٹ نے ڈی سی کو پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ڈی سی اسلام آباد نے سیکیورٹی وجوہات اور پولیس نفری کی کمی کی وجہ بتا کر درخواست مسترد کر دی تھی۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر کے کل جواب طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں رواں سال 91 دہشتگرد ہلاک ہوئے ، سی ٹی ڈی